1 جولائی 2012 - 19:30

پاکستان کے فوجی ذرائع نے دعوی کیا ہے کہ افغانستان سے آئے ہوئے دہشتگردوں نے پاکستانی حدود کی خلاف ورزی کرتے ہوئے مقامی امن کمیٹی کے دو افراد کو ہلاک اور ایک کو زخمی کردیا ہے -

ابنا: 60 کے قریب حملہ آور جو سادہ اور افغان فوج کی یونیفارم میں ملبوس تھے آج صبح پاکستان کے قبائلی علاقہ کرم ایجنسی میں گھس گئے جن کا مقامی افراد نے مقابلہ کیا- دہشتگردوں اور مقامی امن کمیٹی کے مابین جھڑپ میں مقامی امن کمیٹی کے دو افراد ہلاک اور ایک زخمی ہوا-حالیہ دنوں میں پاکستان اور افغانستان کے مابین سرحد پار حملوں کے موضوع پر لفظی جنگ میں شدت آگئی ہے اور دونوں ممالک نے یہ مسئلہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں اٹھانے کی دھمکی دی ہے.

......

/169